جمعرات کو ہونے والی اس ملاقات میں نیچروان بارزانی نے اربیل میں ایرانی صدر کی موجودگی کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ ایرانی صدر کی موجودگی سے حکومت اور عوام خوش ہیں۔
عراقی کردستان کے سربراہ نے مزید کہا: " مختلف نشستوں میں ہم نے تعلقات میں فروغ اور سلامتی کے مسائل پر زور دیا اور تعلقات میں توسیع کے لئے آمادہ ہيں۔
واضح رہے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جمعرات کو اربیل بھی گئے جہاں انہوں نے عراقی کردستان کے سربراہ اور وہاں کے وزیر اعظم "مسرور بارزانی" سے ملاقات کے علاوہ عراق کی کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ "مسعود بارزانی" اور عراقی کردستان کی کئی سیاسی جماعتوں کے سربراہ سے ملاقات کی۔
ایران کے صدر مسعود پزشکیان عراقی کردستان کے دورے کے بعد نجف اشرف گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ